آرمی چیف سےفلسطینی سفیر، سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات، باہمی امورپرگفتگو

آرمی چیف سےفلسطینی سفیر، سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات، باہمی امورپرگفتگو


اسلام آباد (24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلسطینی سفیر اور سعودی نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فلسطین کے سفیر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے کو مسئلہ کشمیر کی طرح دیکھتا ہے۔ پاکستانی اس مسئلے پر اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور کارکردگی کو سراہا۔

اس سے پہلے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید کو سلام پیش کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مٹی کے لئے بیٹوں کو قربانی دینا پڑتی ہے، آج ہماری آزادی ہمارے بہادروں کے مرہون منت ہے۔