پاکستان میں ’سونا‘ بیچنے والوں کی ’چاندی‘ ہو گئی

پاکستان میں ’سونا‘ بیچنے والوں کی ’چاندی‘ ہو گئی


کراچی (24 نیوز) پاکستان میں ’سونا‘ بیچنے والوں کی ’چاندی‘ ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ کردیاگیا۔ شادیوں کے سیزن میں دلہنوں کے لیے سونے کے زیورات کا حصول مزید مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 7ڈالر فی اونس کمی کی گئی ہے۔ اس کےباوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2سو روپے اضافے سے 53ہزار 9سوروپے ہوگئی ہے۔

سونے کی اس مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے ہی مصنوعی زیورات کا رجحان روز بروز فروغ پانے لگا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے اکثر دلہنیں بھی مصنوعی زیورات سے ہی شادی جیسے اہم موقع پرگذارا کرلیتی ہیں۔ ساتھ ہی چاندی کے زیورات بھی سستے ہونے کی وجہ سے ضرورت بنتے جارہے ہیں۔