انوشکا ، ویرات کے خوابوں کے گھر کی مالیت 34 کروڑ روپے

انوشکا ، ویرات کے خوابوں کے گھر کی مالیت 34 کروڑ روپے


ویب ڈیسک: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے بعد ان کے خوابوں کی جنت کی مالیت میڈیا پر اہمیت اختیار کیے ہوءے ہے۔ انوشکا اور ویرات کے خوابوں کے گھر کی مالیت چونتیس کروڑ روپے ہے۔ گھر سے سمندر کا دلکش نظارہ بھی کیا جاسکےگا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی رانی انوشکا اور کرکٹ کے راجہ ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ اب بھارتی میڈیا میں ان کے سپنوں کے گھر کے حوالے سےبھی خبریں خوب گرم ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹار جوڑی کے خوابوں کا گھرسمندر کنارے ایک شاندار عمارت کے 35ویں فلورپر واقع مہنگا ترین فلیٹ ہے۔ جس میں، پانچ عالی شان بیڈروزمز ہیں۔ فلیٹ کی مالیت 34 کروڑ روپے ہے۔ اسے خوب سجایا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق نوبیاہتا جوڑا اٹلی سے جنوبی افریقہ جائے گا اور جنوری میں اپنے نئے گھرمیں شفٹ ہوگا۔