کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی


(ویب ڈیسک) کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی، ویسٹ انڈین بلے باز نے ایک ہی میچ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

بڑے چھکوں کے بے تاج بادشاہ کرس گیل نے بنگلہ دیش پریمئیرلیگ کے فائنل میں چھکوں کی بارش کردی۔ ویسٹ انڈین بلے باز نے شاہد آفریدی دیکھا نہ کوئی اور جو بال آئی باہر گئی۔ کرس گیل نے اس میچ میں 69 گیندوں پر 146 رنز کی ناقابل شکست بڑی اننگز کھیلی۔ دھواں دار اننگز میں ویسٹ انڈین کرکٹر نے کئی ریکارڈ بھی نام کرلیے۔

انہوں نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ 18 چھکوں کا ریکارڈ قائم کردیا، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 20 سنچریاں مکمل کرنے والے کرکٹر بھی بنے، کسی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے فائنل میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔ اس کے ساتھ گیل نے محدود اوورز کی کرکٹ میں گیارہ ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔

رنگ پور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل نے ایونٹ کے ایلیمی نیٹر میچ میں بھی 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔