وزیراعظم کےپرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت 15 افسران کوگریڈ 22 مل گیا

وزیراعظم کےپرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت 15 افسران کوگریڈ 22 مل گیا


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے، گریڈ 22 میں ترقیوں کی منظوری کے بعد اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 22 کے 15 افسران کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد گریڈ 22 میں ترقی پا کر بھی وزاعظم کے سیکرٹری کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ طاہر حسین گریڈ 22 میں ترقی پا کر بھی سیکرٹری قومی اسمبلی تعینات رہیں گے۔ شعیب میر میمن گریڈ 22 میں ترقی پا کر چیئرمین اسٹیٹ لائف ہی تعینات رہیں گے۔ بابر حسن بھرونا گریڈ 22 میں ترقی پا کرسیکرٹری ہاوسنگ تعینات کردیئے گئے ہیں۔ جواد رفیق ملک گریڈ 22 میں ترقی پا کر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہی تعینات رہیں گے۔ محمد جہانزیب گریڈ 22 میں ترقی پا کر پنجاب میں ہی تعینات رہیں گے۔ محمد جلال سکندر سلطان گریڈ 22 میں ترقی پا کر سیکرٹری پیٹرولیم تعینات کردیئے گئے ہیں۔ رضوان احمد گریڈ 22 میں ترقی پا کر چیئرمین پاکستان شیپنگ ہی تعینات رہیں گے۔

سیکرٹری وفاقی ٹیکس محتسب سعید خالد گیلانی کو عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر اسٹبلمشنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محمد ثاقب عزیز گریڈ 22 میں ترقی پا کر سیکرٹری پوسٹل سروسز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ کے پرویز احمد جنیجو گریڈ 22 میں ترقی پا کر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن سٹڈی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

سیکرٹریٹ گروپ کے احمد گریڈ 22 میں ترقی پا کر سیکرٹری فیڈرل ٹیکس محتسب تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس سروسز خالد داد لک گریڈ 22 میں ترقی پا کر ڈی جی آئی بی ہی تعینات رہیں گے۔ پولیس سروسز کے بشیر احمد گریڈ 22 میں ترقی پا کر ڈی جی ایف آئی اے ہی تعینات رہیں گے۔