اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی

اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی


اسلام آباد ( 24نیوز )ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پابندی عائد کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 7 سے 9 اور شام پانچ سے سات بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، صبح آفس اور شام میں چھٹی کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک جام رہتا ہے۔