بجلی بنانیوالےکو بڑا جھٹکا تربیلا کے 12 پیداواری یونٹس بند


اسلام آباد( 24نیوز ) تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے 12 یونٹس بند کردیئے گئے، بجلی کی پیداوار صرف 500 میگاواٹ رہ گئی، منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار کم ہو کر 250 میگاواٹ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ) پاکستان میں پانی کا سب سےبڑا پانی کا  ذخیرہ تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے 12 یونٹس بند کردیئے گئے، بجلی کی پیداوار صرف 500 میگاواٹ رہ گئی،  جبکہ منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار کم ہو کر 250 میگا واٹ ہو گئی، تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4500 میگا واٹ ہے ، تربیلا   ڈیم چوتھا توسیع منصوبہ تھا جو کہ بند کردیا گیا، ذرائع کا کہنا تھا کہ تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار نہیں ہو رہی۔

علاوہ ازیں منگلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ایک ہزار میگا واٹ ہے، تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم کر کے 25 ہزار کیوسک کر دیا گیا اورمنگلا ڈیم سے 23 ہزار کیوسک پانی کا اخراج ہو رہا ہے، تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کا ذحیرہ صرف پندرہ لاکھ ایکڑ فٹ رہ گیا،دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاو 41 ہزار کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیوسک ہے۔

15دسمبر تک تربیلا اور منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج صفر ہو جائے گا، سالانہ نہر بندی کے باعث پنجاب اور سندھ کی نہریں آبپاشی کے لیے بند کر دیں جائیں گی، گدو ، سکھر ، تونسہ اور کوٹری بیراج بھی ایک ماہ کے لیے بند کر دیں جائیں گے، صوبوں نے سالانہ نہر بندی کا شیڈول  جاری کردیا گیاہے۔