بھارتی فوج نے بالی ووڈ فلم”حیدر“کے اہم کردار کوماردیا


سرینگر( 24نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، اب انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ دنوں شہید ہونے والے 14 اور 15 سال کے نوجوان کوئی اور نہیں تھے بلکہ ایک مشہور زمانہ فلم ” حیدر “میں شاہد کپور کے بچپن کا کردار اداکرنیوالے اداکار ثاقب بھی تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلے میں بھارتی فلم حیدر میں شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے والے ننھے اداکار ثاقب بلال اور ان کے ہم عمر دوست کو شہید کردیا،کشمیر آبزور کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع باندی پورہ میں جعلی آپریشن کے دوران 15 سالہ ثاقب بلال اور ان کے 14 سالہ دوست مدثر رشید پارے کو شہید کیا گیا، ثاقب بلال نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے متعلق فلم حیدر میں شاہد کپور کے ہمراہ کام کیا تھا۔

جب دونوں نوجوانوں کی لاشیں گھر پہنچیں تو پورے علاقے میں کہرام مچ گیا،نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بھارتی مظالم کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق دونوں دوست حاجن نامی عیدگاہ میں فٹ بال کھیلنے گئے تھے، جہاں بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے میں انہیں شہید کردیا،شہدا کی نماز جنازہ حاجن عیدگاہ گراو¿نڈ میں ہی ادا کی گئی ،،، اور کشمیری خو¿اتین نے گزشتہ روز سری نگر میں ایک بھرپور مظاہرہ بھی کیا۔