نواز شریف کو 14سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا

نواز شریف کو 14سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا


ہنگو( 24نیوز )نواز شریف کو 14سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا ہے۔

نواز شریف منشیات فروشی کے الزام میں پکڑے گئے ہیں،ان کو یہ سزا مقامی عدالت نے ڈھائی من چرس پنجاب سمگل کرنے پر سنائی ہے۔

یہ نواز شریف پاکستان کے سابق وزیر اعظم یا مسلم لیگ ن کے قائد نہیں بلکہ ہنگو کے ایک عام شہری ہیں جو منشیات کے کیس میں پکڑے گئے ہیں۔

یا د رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر بھی احتساب عدالت میں مختلف مقدمات چل رہے ہیں،انہیں رواں سال جولائی میں دس سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی تھی وہ کچھ عرصہ کیلئے اڈیالہ جیل میں بند رہے اب ضمانت پر رہا ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer