حکومتی صفوں میں دراڑ، ایک اور استعفیٰ آگیا



اسلام آباد(24نیوز) تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے  استعفٰی  دے دیا،  انہوں نے بطور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کےعہدہ سے استعفیٰ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض نے  استعفٰی  دے دیا،انہوں نےوزیراعظم عمران خان کواپنا استعفیٰ بھجوا دیا، ان کا کہنا تھا کہ اس عہدہ پر ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا بطور ایم این اے کام کروں گا، اس سے پہلےپنجاب میں سینئر وزیر اور اپوزیشن لیڈر رہ چکا ہوں،لہذایہ عہدہ میرے شایان شان نہیں، راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ  مرکز میں نئی ذمہ داری دیتے وقت اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

راجہ ریاض کا مزید کہناتھا کہ پارلیمانی سیکرٹری بنانے سے پہلے رائے نہیں لی گئی،واضح رہےکہ اس سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر انہیں انتباہ جاری کیا تھا کہ آئندہ اس طرح کے الفاظ استعمال کئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔