آرمی چیف کا ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ

آرمی چیف کا ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ


کراچی( 24نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل حمودالزماں خان کوآرمی ایئرڈیفنس کورکے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ایئرڈیفنس سینٹر کراچی میں منعقد تقریب میں بڑی تعداد میں ایئرڈیفنس کے افسروں ، ریٹائرڈ افسران سمیت جوانوں کی شرکت کی ،  اس تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید  نے بھی شرکت کی ، انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل حمودالزماں خان کوآرمی ایئرڈیفنس کورکے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے، آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ   آرمی ایئرڈیفنس کورکی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کاوشوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے  گدرا سیکٹر سندھ کے اگلے مورچوں اور تھرکول کا بھی دورہ کیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جب کہ اگلے مورچوں پر آرمی چیف نے افواج کے مورال کو سراہا۔