وزارت خزانہ آئی ایم ایف کا متبادل ڈھونڈنے میں ناکام

وزارت خزانہ آئی ایم ایف کا متبادل ڈھونڈنے میں ناکام


اسلام آباد ( 24 نیوز ) وزارت خزانہ وزیر اعظم کے چیلنج پر پورا اترنے میں ناکام ہوگئی۔ پندرہ روز گزرنے کے باوجود آئی ایم ایف کا پلان بی پیش نہ کیا جا سکا، وزیر اعظم کو بتا دیا گیا کہ آئی ایم ایف ہی پہلا اور آخری آپشن ہے۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں کپتان نےاوپننگ بلےبازاسدعمرکوکہاتھا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لینا چاہتا، ماہرین سے مل کر آئی ایم ایف کےبجائےکوئی دوسراپلان ڈھونڈاجائےمگرپندرہ روز گزرنے کے بعد بھی وزارت خزانہ نے وزیر اعظم عمران خان کو پلان بی پیش نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق پلان بی پیش کرناتو دور کی بات وزارت خزانہ کےپاس آئی ایم ایف کاکوئی متبادل ہی نہیں،دوست ممالک بھی بڑی امدادنہ دےسکے۔ یواےای اورچین سےابھی تک امدادکاانتظارکیاجارہاہے، اس ساری صورتحال میں آئی ایم ایف ہی واحدآپشن ہے۔ ماہرین معاشیات کاکہنا ہے کہ پاکستان کو مزید وقت ضائع کرنے کی بجائے آئی ایم ایف سے ہی قرض لے لینا چاہیے۔