7 رہنماؤں نے این آر او مانگا اور ہوگیا ہنگامہ



اسلام آباد(24نیوز) وزیرِمواصلات مرادسعید نے قومی اسمبلی میں سیاسی دھماکا کردیا۔ انھوں نے  کہا کہ ن لیگ کے 7ارکان نے اُن سے این آرومانگا ہے۔  اُنہوں نے این آراومانگنے والوں تعداد تو بتائی مگر نام نہیں بتائے جس پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

مراد سعید   نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ این آر او کس نے مانگا،میں بتاتا ہوں، مسلم لیگ ن کے 7 لوگوں نے مجھ سے این آر او مانگا جن میں سے ایک اس وقت ایوان میں بھی موجود ہے۔

مراد سعید ویلڈن،مگرسوال یہ ہے کہ ان پردہ نشیوں کے نام بتانے میں کیا رکاوٹ درپیش ہے، تعداد بتائی تھی تو نام بھی بتا دیتے کیونکہ پوچھنے والے پوچھ رہے ہیں کہ کیا ان 7 لوگوں کے نام پردے میں رکھ کر کسی سیاسی بارگینگ کا منصوبہ تو نہیں بنایا گیا۔

مراد سعید کیا ہی اچھا ہو اگر پی ٹی آئی یا آپ خود ان 7 لوگوں کے نام بتا کر آپ اپنےہی بیانات سے جنم لینے والے سوالات جواب دے دیں۔ آخرایسی بھی کیا پردہ داری۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔