خاتون اول گوگل پر بھی اول



لاہور ( 24 نیوز ) پاکستان کی خاتون اول گوگل کی سرچ میں بھی پہلی پوزیشن پر آگئیں، سال دوہزار اٹھارہ میں بیس کروڑ  پاکستانی عوام نے گوگل پر سب سے زیادہ کھوج خاتون اول بشری عمران کے نام سے کی۔

برطانوی شہزادی میگن مرکل دوسرے نمبر پر رہیں۔

جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام لگانے والی گلوکارہ میشا شفیع تیسرے نمبر پر رہیں۔

چوتھے پائیدان پر وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان رہیں۔

اداکار سلویسٹر سٹلون کا پانچواں نمبر رہا۔

کینسر کا شکار اداکارہ سونالی باندرے چھٹے نمبر پر رہیں۔

سیاست دان حنیف عباسی آٹھویں نمبر پر براجمان رہے۔

اور اداکارہ اقرا عزیز نوویں نمبر پر رہیں۔

بالی وڈ گلیمر ڈول سنی لیون دسویں نمبر پر شمار کی گئی ہیں۔

مزید اہم خبریں جاننے کیلئے اس لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos