سندھ گیس سے محروم ، صنعتیں بند ، ٹرانسپورٹ غائب

سندھ گیس سے محروم ، صنعتیں بند ، ٹرانسپورٹ غائب


کراچی(24نیوز) سندھ میں گیس کے بحران نے شدت اختیار کرلی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بحران کی وجہ گمبٹ اور کنرپسا گیس فیلڈ میں فنی خرابی کو قرار دے دیا۔دوسری جانب سی این جی عدم دستیابی کے باعث شہر سے پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہوگئی ۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سسٹم میں پہلے سے گیس کی کمی تھی اور فنی خرابی کی وجہ سے گیس کی مزید کمی ہوگئی ہے۔دوسری جانب چنگچی اوردیگرمسافروں کی چھوٹی سواریوں نےاپنےکرائےمیں ایک دم دس سےبیس فیصداضافہ کردیا۔ شہریوں کاکہناہےکہ تین دن سےسی این جی بندہےحکومت مسئلےکےحل میں سنجیدگی سے کوشش نہیں کررہی۔

سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند ہونے سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بسیں نہ چلانے کا اعلان کیا ہے جس سے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے۔