بجلی لوڈ شیدنگ سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوا؟ عالمی بینک نے رپورٹ جاری کردی

بجلی لوڈ شیدنگ سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوا؟ عالمی بینک نے رپورٹ جاری کردی


(24نیوز) عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پانچ کروڑ پاکستانی بجلی سے محروم ہیں،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 18 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا جبکہ عوام کے 12 ارب 90 کروڑ ڈالرز ضائع ہوئے۔

عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق نئی رپورٹ جاری کر دی،جس کے مطابق21 کروڑ آبادی کے ملک میں نو کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو بجلی میسر ہے لیکن پانچ کروڑ پاکستانی بجلی سے محروم ہیں۔

رپورٹ کےمطابق بجلی بحران کی وجہ سے پاکستان کی معاشی شرح نمو سات فیصد کم ہورہی ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پاکستان کو سالانہ 18 ارب ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے اور عوام کے 12 ارب 90 کروڑ ڈالرز ضائع ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی کا پیداواری اور ترسیلی نطام ناقص ہوچکا ہے، بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونیوالی 14 فیصد گیس ضائع ہوجاتی ہے ایک تہائی بجلی لائن لاسز کی نظر ہوجاتی ہے۔

بجلی کے شعبہ میں اصلاحات سے کاروباری برادری کو8.4 ارب ڈالرزکےنقصان سے بچایا جا سکتا ہے، بجلی کی مسلسل سپلائی پاکستان کی فی کس آمدن میں 35 فیصد اضافہ کرسکتی ہے۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔