نوکریوں کا وعدہ کرنے والی سرکار نے نوکریاں ہی چھین لیں

نوکریوں کا وعدہ کرنے والی سرکار نے نوکریاں ہی چھین لیں


اسلام آباد(24 نیوز) وفاقی حکومت نے اپنا سرکاری سوشل میڈیا سیل 6ماہ بعد ہی بندکردیا۔

 رواں سال 2جولائی کو پی آئی ڈی سوشل میڈیا سیل کا معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے افتتاح کیا تھا۔24 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا جن کی دو ماہ سے زائد کی تنخواہیں بھی تاحال ادا نہیں کی گئی ہیں. ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا کا ٹاسک اب تحریک انصاف کےرضاکاروں کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer