نایاب آکٹوپس کی پاکستان میں پہلی بار موجودگی کا انکشاف

نایاب آکٹوپس کی پاکستان میں پہلی بار موجودگی کا انکشاف


کراچی(24 نیوز) پاکستانی سمندری حدود میں پہلی بار نایاب نسل کے آکٹوپس دیکھے گئے، بلینکیٹ نسل کے آکٹوپس سندھ اور بلوچستان کے ساحل پر ماہی گیروں کے ہاتھ لگے جنہیں سمندر میں چھوڑ دیا گیا ۔

پاکستانی سمندری حدود میں پہلی بار نایاب آکٹوپس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ گھوڑا باری ،اورماڑہ اور کیپ ماؤنٹ کے قریب آکٹوپس ماہی گیروں ہاتھ لگے تو ویڈیو بنالی۔ دنیا بھر میں ماحول کی بقا کے لئے کام کرنے والے ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستانی سمندر میں آکٹوپس دیکھے گئے جوکہ ایک خوش آئند بات ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں آکٹوپس کا نظر آنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستانی سمندری حدود میں کئی اقسام کی سمندری حیات موجود ہیں اور انکا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer