حافظ آباد:لڑکیوں کے بون میرو نکالنے والے گروہ کا انکشاف


حافظ آباد (24نیوز) حافظ آباد کے محلہ بہاولپورہ میں جہیز پیکج کا لالچ دے کر غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو نکالنے کا مکروہ دھندہ کرنے والے گروہ کا انکشاف کرلیا گیا۔ خاتون سمیت متعدد ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گروہ لڑکیوں کوجہیز کی لالچ دیتا اورمیڈیکل ٹیسٹ کے بہانے ان کی ریڑھ کی ہڈیوں سے بون میرو اوردیگر مواد سرنج سے نکال لیتا۔

حافظ آباد کی کسو کی روڈ پرندیم نے ساتھی ملزموں محمد اسلم اوراس کی بیوی آمنہ کے گھر دھندا شروع کر رکھا تھا۔پولیس نے اطلاع پر چھاپا مارا, ملزم اسلم اوراس کی بیوی آمنہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ آمنہ کی نشاندہی پر دیگر ملزموں کو بھی دھر لیا گیا۔

ملزمہ آمنہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا گروہ طویل عرصے سے دھندہ کررہا ہے۔ اب تک 90 کے قریب غریب لڑکیاں کے جسم سے مواد نکالا جا چکا ہے۔

متاثر ہونے والی لڑکیاں جسمانی طور پر انتہائی کمزور ہو چکی ہیں۔ بار بار کے علاج کے باوجود وہ تندرست زندگی سے محروم ہیں۔