چترال: گورنمنٹ مڈل اسکول خورکشاندہ کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کاشکار

چترال: گورنمنٹ مڈل اسکول خورکشاندہ کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کاشکار


چترال (24نیوز) علاقہ خورکشانہ کا گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت خوفناک زلزلے کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار،متاثرہ عمارت کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی، طلبا، والدین اور اساتذہ شکایات کر کر کے تھک گئے لیکن حکام توجہ دینے کو تیار نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چترال کےعوام کی قسمت آج بھی نہ بدلی، گورنمنٹ مڈل سکول خورکشاندہ 3 سال قبل زلزلے کے باعث متاثر ہوا تھا۔ زلزلے سے اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ اسکول کی عمارت اس قدر شکستہ ہوچکی ہے کہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ طلبا کے والدین نے کئی بار محکمہ تعلیم و دیگر متعلقہ حکام سے اسکول کی تعمیر نو کی درخواست کی لیکن 3 سال گزر جانےکے باوجود کسی نے اسکول کو دوبارہ تعمیر کرنے پر توجہ نہیں دی۔

واضح رہے کہ اسکول میں 88 بچے زیرتعلیم ہیں۔ 9 اساتذہ بچوں کو پڑھانے پر مامور ہیں۔ مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی فوری طور پر تعمیر نو کی جائے تاکہ بچے بحفاظت تعلیم حاصل کر سکیں۔ اسکول کیلئے مناسب عمارت نہ ہونے کے باعث وہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا خوف میں مبتلا ہیں۔