کراچی: کورنگی کراسنگ میں زیر زمین گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی


کراچی (24نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں زیر زمین گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ پانچ گھنٹے تاخیر کے بعد سوئی حکام نے گیس کی سپلائی بند کی۔ آگ لگنے سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔

  کراچی میں کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی کے قریب واقعہ ہوا ، جہاں آگ لگی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی آئیں مگر سوئی گیس کی ٹیم کو پہنچنے اور گیس کی فراہمی بند کرنے میں بہت دیر لگی ایسے میں فائر بریگیڈ حکام آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔

گیس کی فراہمی بند کرنے سے آگ تو بجھ گئی اور خوش بختی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی رونما نہیں ہوا،تاہم رہائشی علاقوں کے قریب اس طرح کا واقعہ یقیناً تشویشناک ہے۔