لندن: دوسری جنگ عظیم میں گرایا جانے والا بم برآمد


لندن (24نیوز) لندن میں دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم میں گرایا جانے والا بم برآمد ہونے کے بعد قریبی واقع لندن سٹی ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بم دریائے ٹیمز میں کنگ جارج ڈاک کی تہہ سے دریافت ہوا۔

 میٹروپولیٹن پولیس نے فوری طور پر آس پاس کے علاقے کو خصوصی زون قرار دیتے ہوئے لندن سٹی ایئرپورٹ کو سوموار کی شام تک بند کردیا اور مسافروں کو متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے ۔ بم کو ناکارہ بنانے کے لئے نیوی کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔