سپریم کورٹ نے ایل این جی معاہدے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ نے ایل این جی معاہدے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست خارج کر دی


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کی نیلامی سے متعلق شیخ رشید کی درخواست خارج کر دی، عدالت نے حکم دیا کہ مقدمہ سے متعلق متعلقہ اداروں سے رجوع کیا جائے، شیخ رشید احمد نےایل این جی نیلامی میں کرپشن بے نقاب کرنے کےلیے نیب سے رجوع کرنا کا اعلان کیا ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تحقیقات کے لیے متعلقہ فورم نیب ہے ان سے رجوع کرسکتے ہیں، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہیں 184 تین کی درخواست منظور نہیں کرسکتے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ قومی خزانے پر نظر رکھنے کے لیے نیب کا ادارہ قائم کیا گیا ہے،یقین رکھتے ہیں نیب آزاد ادارہ ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس سے پہلے ریکوڈک اور اسٹیل ملز کیسز کی وجہ سے ملک کو بین الاقوامی سطح پر نقصان اٹھانا پڑا۔ شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست میں ایل این جی ٹرمینل کے قیام اور قطر سے معاہدے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ شیخ رشید کا کہناہےکہ وہ بہت جلد ایل این جی کی نیلامی پر نیب سے رجوع کریں گے۔