ملتان سلطان کے بلے باز مدمقابل ٹیموں پر جھپٹنے کو بے چین

ملتان سلطان کے بلے باز مدمقابل ٹیموں پر جھپٹنے کو بے چین


ملتان(24نیوز) پی ایس ایل تھری کے آغاز میں 9روز باقی رہ گئے ہیں،ملتان سلطانز اپنی پہلی انٹری کے لئے پوری طرح سے تیار،ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن اپ مدمقابل باؤلرز پر جھپٹنے کو تیار،احمد شہزاد ،سنگاکارا،ڈیرن براوو کی موجودگی مخالف ٹیموں کے لئے بڑا خطرہ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کا میلہ سجنے میں 9 روز باقی رہ گئے۔شائقین کرکٹ کا جوش وجذبہ بھی اپنے عروج پر پہنچنے لگا۔ پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کی دھماکے دار انٹری کا ہر کسی کو بے چینی سے انتظار ہے۔ لیگ میں باولنگ کو تو ملتان سلطانز کی قوت قرار دیا جارہا ہے۔ ملتان کی بیٹنگ لائن اپ بھی کسی سے کم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ٹاپ آرڈر میں ان فارم احمد شہزاد کے ساتھ حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں رنز وں کے انبار لگانے والے شان مسعود کی موجودگی مدمقابل ٹیموں کے لئے بڑا خطرہ ہوگی۔ جبکہ مڈل آرڈر میں کمارا سنگاکار ،صہیب مقصود،ڈیرن براوو،اور نیکلس پورن کی موجودگی ملتان سلطانز کے لئے مد مقابل ٹیموں کو بڑا ہدف دینے یاپھر کسی بھی ہدف کے حصول کی ضامن ہوگی۔

علاوہ ازیں کپتان شعیب ملک کے ساتھ کیرن پولارڈ کی مڈل آرڈر میں موجودگی آخری اوورز میں کسی بھی باولنگ لائن اپ کو تہس نہس کرنے کے لئے کافی ہے۔ کرکٹ مبصرین کے مطابق لیگ میں ملتان سلطانز کا ایوریج اسکور 150 رنز سے زائد ہوگا۔