اسحاق ڈار کے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد


  لاہور (24نیوز) اسحاق ڈار کے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی پر اسحاق ڈار کے جعلی دستخط ہیں، مسلم لیگ ن کا فیصلہ کے خلاف الیکشن ٹربیونل جانے کا فیصلہ۔

 سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سینٹ کاالیکشن نہیں لڑسکیں گے ، الیکشن کمیشن نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں، اسحاق ڈار کے کاغذات مصدقہ ڈکلیئریشن جمع نہ کرانے پر مسترد کیے گئے ۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات اور کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس پر تحریک انصاف نے اعتراض کیا اور الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نے ثابت کیا کہ اسحاق ڈار کے دستخط درست نہیں، انہوں نے دونوں نشستوں پر اخراجات کیلئے ایک ہی بینک اکاؤنٹ ظاہر کیا جبکہ عدالت انہیں اشتہاری قراردے چکی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔