اسلام آباد : نیمار جونیئر ریڈبل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل ملتان نے جیت لیا


اسلام آباد(24نیوز) کھیلے گئے نیمار جونیئر ریڈ بل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل ملتان نے جیت لیا، فاتح ٹیم برازیل میں ورلڈ جونیئر ریڈ بل ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے نیمار جونیئر ریڈ بل فٹ بال ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل اورفائنل مقابلے ہوئے۔ فائنل فیصل آباد اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد یہ مقابلہ ملتان نے 0۔1سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم برازیل میں جونیئر ریڈبل میگاایونٹ کھیلے گی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ عالمی ایونٹ پاکستان میں بھی ہوا۔ حکومت توجہ دے تو چھپا ٹیلنٹ سامنے آ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شرکا نے اس ایونٹ کو کامیاب کرانے پر منتظمین کی کاوشوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آیندہ بھی اس طرح کے صحت مندمقابلے ہوتے رہنے چاہئیں۔      جیتنےوالی ملتان کی ٹیم نے ٹرافی تھامنے سے پہلے جشن منایا اورحاضرین سے خوب داد بھی وصول کی۔