ریگولیٹری ڈیوٹی: ایف بی آر کا سندھ ہائیکورٹ فیصلہ چیلنج کرنیکا اعلان


کراچی(24نیوز)ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ  کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے گذشتہ ہفتے 350 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

تفصلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹیوں نے بھی ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لینے کی سفارش کی تھی۔ ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے گذشتہ ہفتے 350 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایف بی آر کے مطابق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جا رہی ہے۔ تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔ ریگولیٹری ڈیوٹی کے خلاف تاجر برادری نے احتجاج کیا تھا۔ پارلیمانی کمیٹیوں نے بھی ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لینے کی سفارش کی تھی۔