دنیا میں کیا ہو رہا ہے؟


24 نیوز: امریکہ میں انفرا اسٹرکچر میں بہتری کا منصوبہ آج پیش ہو گا، تائیوان کے آرٹسٹ نے کتے کا سب سے چھوٹا منی ایچر بنا ڈالا، جنوبی کوریا کے سرمائی اولمپکس میں روبوٹس کی اسکیئنگ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ملکی انفرا اسٹرکچر میں بہتری کا منصوبہ آج پیش کریں گے۔ اس منصوبہ پر ڈیڑھ کھرب ڈالر لاگت آئے گی۔ انفرا اسٹرکچر منصوبوں میں مواصلات، فراہمی آب، فلڈ کنٹرول پروگرام کے علاوہ بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری اور بندرگاہوں و ہوائی اڈوں کو بہتر بنانا ہے۔

تائیوان کے آرٹسٹ چن فرانگ نے نئے شمسی سال کے لیے دنیا کا سب سے چھوٹا کتے کا منی ایچر تیار کرلیا۔ پینسل کے نوک پر بنا یہ منی ایچر صرف ایک ملی میٹر کا ہے۔ جسے ایک بہت طاقتور عدسہ ہی سے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: لندن، دوسری جنگ عظیم میں گرایا جانے والا بم برآمد

وینزویلا میں سرکاری فوج اور غیرقانونی طور پر کان کنی کرنے والے افراد میں تصادم ہو گیا۔ جس کے نتیجہ میں 18 افراد مارے گئے۔ مرنے والوں میں ایک عورت بھی شامل ہے۔ یہ افراد گیانا کی سرحد پر غیرقانونی طور پر سونا اور ہیرے نکال رہے تھے۔

جنوبی کوریا کے شہر پیانگ یانگ میں سرمائی اولمپکس جاری ہیں۔ انسانوں کے اسکیئنگ مقابلوں کے ساتھ ساتھ روبوٹ کے اسکیئنگ مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مقابلہ میں 6 کمپنیوں کے روبوٹس نے شرکت کی۔ روبوٹ انسانوں کی طرح اونچائی سے ڈھلوان کی طرف پھسلتے نظر آئے۔ کوئی تو کامیابی سے اپنی منزل کو پہنچا اور کوئی راستہ ہی میں لڑکھڑا گیا۔

ضرور پڑھئے:سعودی عالم کا خواتین کے عبایہ کیخلاف بیان،سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

چین میں نئے شمسی سال کے استقبال کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ لیویانگ شہر میں بڑے پیمانے پر نئے سال کے لیے آتش بازی کا سامان تیار کیا جا رہا ہے۔ 444 بڑے شہروں میں آتشبازی کے سامان کی تیاری پر پابندی کے بعد اب یہ کام چھوٹے علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پرتگال میں بھی سالانہ کارنیول ہوا۔ اس سال کا کارنیول کا تھیم عالمی سیاست تھا۔ ٹرمپ اور پوتن سمیت عالمی رہنماؤں کے پتلوں سے سجے فلوٹس نے شہر ٹوریز ویڈراس کی سڑکوں پر مارچ کیا۔ فنکاروں نے مختلف ٹیبلو پیش کیے۔