پاک فوج کے سربراہ سے ترکی، ایران کے سفیروں کی ملاقاتیں


اسلام آباد (24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ترکی اور ایران سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، باہمی دلچسپی کے امور، دونوں ممالک کے افواج کے درمیان تعاون کے فروغ اور پاکستان ایران سرحد مینجمنٹ پر بھی مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں ایران کے سفیر مہندی ہنردوست اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور میں پاکستان ایران سرحد پر باڑ لگانے سمیت مینجمنٹ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

ترکی کے سفیر ایشان مصطفی یردکل نے ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دونوں ممالک کے افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

ان ملاقاتوں میں ترکی اور ایران کی جانب سے پاک فوج کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔