ماحول دوست کول پاور پالیسی کا حکومتی دعوی کھوکھلا نکلا


اسلام آباد(24نیوز)وہ ہی ہوا جس کا ڈر تھا ماحول دوست کول پاور پالیسی کا حکومتی دعوی کھوکھلا نکلا ۔ 24 نیوز نے کوئلے پر چلنے والا پاور پلانٹ کی غیر معیاری مشینری اور پرانی ٹیکنالوجی کا کھوج لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ ماہ پورٹ قاسم پر کول پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔ 1320 میگاواٹ کے اس منصوبے نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی۔

پاور ڈویژن کے مطابق یہ پلانٹ اس وقت مکمل صلاحیت پر بجلی پیدا نہیں کر رہا۔ پلانٹ سے نکلنے والی زہریلی راکھ نے اردگرد کا ماحول تباہ کر کے رکھ دیا جانداروں کا سانس لینا بھی دشوار ہے۔

کول پاور پلانٹ کے گردونواح میں نہ زمین محفوظ نہ پانی درختوں پر بھی کالی تہہ جم گئی ہے۔ سمندر کنارے نصب پاور پلانٹ سمندری حیات کے لیے بھی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھیپڑھیں:دنیا میں کیا ہو رہا ہے؟

ماہرین کے مطابق مشینری پرانی اورٹیکنالوجی سب کریٹیکل ہے۔ چمنیوں میں کوئلے کی راکھ اور کاربن روکنے کی صلاحیت موجود نہیں۔ بحری جہازوں سے کوئلہ آف لوڈ کرتے وقت آلودگی جوبن پر ہوتی ہے۔