معروف برانڈ میں خفیہ کیمروں کا معاملہ، ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے


فیصل آباد (24 نیوز) معروف برانڈ میں خفیہ کیمروں کا معاملہ، ملزمان کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے ویڈیو بناتے اور دیکھنے کے بعد انہیں ڈیلیٹ کر دیتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کے اعتراف جرم کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ آج ملزمان کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا مگر ایسا نہ کیا جا سکا۔ ملزمان کو مجسٹریٹ شاہد سرفراز کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں کپڑوں کی مشہور دوکان پر کیمرہ نصب کیا گیا تھا جو کپڑے ٹرائی کرنے والے مرد و خواتین کی ویڈیوز ریکارڈ کرتا تھا۔ کیمرہ کی موجودگی کا انکشاف ایک شہری کی جانب سے کیا گیا۔ جس نے فوری طور پر 15 پر کال کر کے پولیس کو مطلع کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے متعلقہ دوکان پر چھاپہ مار اور دوکان کے منیجر نعمان کو گرفتار کر لیا تھا۔