پیپلزپارٹی سوئی سدرن گیس کمپنی  کے خلاف دھرنا دے گی


کراچی (24نیوز)وزارت پٹرولیم نے کراچی میں اسٹیل ٹاؤن کالونی کوگیس فراہمی بندکردی۔  گیس کی بندش کے خلاف پیپلزپارٹی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق 35ہزار آبادی پر مشتمل اسٹیل ٹاؤن کی گیس بند ہونے سے صارفین پریشان ہیں۔ سوئی سدرن گئس کمپنی نے گئس فراہمی کے عمل کو روک دیا۔ وفاقی وزارت پیٹرولیم نے آج صبح سے گئس فراہمی بند کی۔

رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو  نے کہا کہ اس سے قبل اسٹیل مل کی گئس فراہمی بند کردی گئی تھی۔ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندگان سوئی سدرن گئس کمپنی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پر وفاقی حکومت گئس کی فراہمی بحال کرے ورنہ یے روش برداشت نہیں کی جائے گی۔ نواز سرکار اسٹیل مل جیسے قومی ادارے کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ اس طرح کی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔