کراچی: ایم کیو ایم کے یوسی آفس پر فائرنگ، ایک کارکن جاں بحق

کراچی: ایم کیو ایم کے یوسی آفس پر فائرنگ، ایک کارکن جاں بحق


کراچی (24نیوز) نیو کراچی میں ایم کیو ایم کے یوسی آفس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ خالد مقبول صدیقی نے حکومت کوملزمان کی گرفتاری کے لئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے 3 روزہ سوگ اعلان کردیا.

کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر گیارہ ڈی میں ایم کیو ایم کے یونین کونسل 6پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شکیل انصاری اور اعظم شدید زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی شکیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایم کیو ایم کے کنویئنر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو تسلسل سے نشانہ بنایا جارہا ہے.  ہزاروں کارکنان مارے گئے, ابھی تک کسی کے قاتل کا سراغ نہیں لگا. رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ اس دفترمیں وہ عوام کے مسائل سنتے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کے پاس ایس ایم جی اور چھوٹے ہتھیار موجود تھے، فائرنگ کس ہتھیار سے کی گئی، تحقیقات کررہے ہیں، جبکہ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔