پولیس کا رنگ میں بھنگ،شادی والےگھر پرچھاپہ

پولیس کا رنگ میں بھنگ،شادی والےگھر پرچھاپہ


شکرگڑھ(24نیوز) تھانہ چک امرو پولیس کا موضع دھبوالہ میں شادی والے گھر مہندی کی تقریب پر پولیس نے چھاپہ مار کر رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ کےعلاقہ تھانہ چک امرو  میں بابر شریف نامی نوجوان کی مہندی پر ہوائی فائرنگ اور ہلہ گلہ کرنے پر انسپکٹر تاثیر ریاض چیمہ کےہمراہ پولیس کی نفری نےچھاپہ مارا،ناجائز اسلحہ سےہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان دھر لئے گئے،ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر دلہا سمیت9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ایس ایچ او تاثیر ریاض چیمہ کاکہناتھاکہ ملزمان اظہر اقبال،تصور حسین، علی اکبر،عبدالحسیب،علی چوہان وغیرہ سے5 پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں ہیں، ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ اور ساؤنڈ آرڈیننس کے تحت کارروائی کرکے6 مقدمات درج کرلئے گئے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

ایس ایچ او چک امروکامزیدکہناتھاکہ ہوائی فائرنگ سے جانی نقصان کا خطرہ تھا، اس سے پہلےبھی اس طرح کےمتعدد واقعات رونماہوچکے ہیں جن میں انسانی جانوں کاضیاع ہوچکا ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER