امن مشنزکیلئےمختص بجٹ میں کمی نہیں کرنی چاہیے: ملیحہ لودھی

امن مشنزکیلئےمختص بجٹ میں کمی نہیں کرنی چاہیے: ملیحہ لودھی


 نیویارک(24نیوز) ملیحہ لودھی نے کہاکہ  پاکستانی خواتین مختلف ممالک میں فوجی مبصرین اوراسٹاف آفیسرزکےفرائض سرانجام دےرہی ہیں، اقوام متحدہ کوامن مشنزمیں فوجی دستےبھیجنےوالےممالک کےتجربات سےفائدہ اٹھاناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کاامن مشنز کا جائزہ لینے والی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ پاکستانی خواتین مختلف ممالک میں فوجی مبصرین اوراسٹاف آفیسرزکےفرائض سرانجام دےرہی ہیں،15فیصد پاکستانی خواتین اسٹاف آفیسرز امن مشنزمیں تعینات ہیں، پاکستانی فوجی دستےاقوام متحدہ کی قیام امن کوششوں میں سب سےآگےرہےہیں،پاکستان نے اقوام متحدہ امن مشنزمیں خواتین کی شمولیت کا ہدف حاصل کرلیا۔

ان کاکہناتھاکہاقوام متحدہ کا ہدف18ماہ کی قلیل مدت میں حاصل کیا گیا، اقوام متحدہ کوامن مشنزمیں فوجی دستےبھیجنےوالےممالک کےتجربات سےفائدہ اٹھاناچاہیے،امن مشنزکے لیے مختص بجٹ میں کمی نہیں کرنی چاہیے، امن مشنزکے بجٹ میں کمی سے قیام امن کوششوں پرمنفی اثرپڑے گا۔

پاکستانی سفیر نےایل اوسی پرجنگ بندی کی نگرانی کرنے والے مشن کی مزید فعالیت پر بھی زور دیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER