ہوٹل میں آگ لگنےسے17 افرادجُھلس گئے

ہوٹل میں آگ لگنےسے17 افرادجُھلس گئے


نئی دہلی(24نیوز) بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی  میں واقع ہوٹل میں آگ لگنے سے17 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی  میں واقع ہوٹل آرپٹ پیلس میں آگ لگنے سے17 افراد ہلاک ہوگئے، بڑے ہوٹل کو شادی کی تقریب کے لئے بُک کیاگیاتھا، آگ لگنے پرایک خاتون اور بچے نےہوٹل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا اپنی جان بچائی جبکہ کچھ افرادسو رہے تھے جواس حادثہ کاشکارہوئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور فائرفائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے،  ہوٹل کی 5 ویں منزل پر لگنے والی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پایا گیا،ریسکیو اہلکاروں نے بڑی تعداد میں ہوٹل میں پھنسے افراد کو بحفاظت باہر نکالا۔

نئی دہلی کے وزیراعظم نےواقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کےخلاف انکوئرای کا حکم دیا۔