وزیراعظم نےمستقل رہائش کس شہر میں رکھنےکافیصلہ کیا؟


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے 3 کمروں والا فلیٹ  چھوڑ دیا،انہوں نے اپنی مستقل رہائش رکھنے کافیصلہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  نےوزیراعظم ہاؤس کے 3 کمروں والا فلیٹ  چھوڑ کر بنی گالا میں رہنے کا فیصلہ کیا،وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانےکےبعد عمران خان نےوزیراعظم ہاؤس کی سٹاف کالونی میں رہائش اختیار کی تھی،فیصلہ سرکاری خرچےسےبچنے کیلئے کیا گیا، اب وہ بنی گالہ میں مستقل رہائش رکھیں گے، عمران خان پرائم منسٹر سیکرٹریٹ میں صرف وزارت عظمی کے امور سرانجام دیں گے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ وزیراعظم ہاؤس صرف غیرملکی مہمانوں کی میزبانی کے لئے استعمال ہوگا، وزیراعظم ہاؤس چھوڑنےکافیصلہ سرکاری خرچے سے بچنےکےلئے کیا گیا۔