جنرل(ر)راحیل شریف کی وزیراعظم سے ملاقات

جنرل(ر)راحیل شریف کی وزیراعظم سے ملاقات


اسلام آباد(24نیوز) اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل(ر)راحیل شریف نے وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ اور وزیرخارجہ شاہ محمود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق  اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل(ر)راحیل شریف نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، وزیراعظم نے دہشتگردی کےخلاف اتحاد کی کوششوں کو سراہا، راحیل شریف کا کہناتھاکہ اسلامی فوجی اتحاد سے دہشتگردی کے خلاف عالمی کوششوں کو تقویت ملی ہے،وزیراعظم عمران خان اور جنرل(ر)راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں علاقائی وعالمی سلامتی کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف پارلیمنٹ ہاؤس بھی پہنچے،جہاں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےچیئرمین سینیٹ نے کہاکہ اسلامی فوجی اتحاد کسی خاص ریاست یا قوم کے خلاف نہیں بلکہ اتحاد دہشت گردی کے خلاف کوششیں مزید منظم بنانے کیلئے ہے،اس موقع پر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی فوجی اتحاد سے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو تقویت ملی، اتحاد دنیا بھر میں دہشت گردی کےخاتمے اور قیام امن کیلئےکوششیں مربوط بنائےگا۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی،راحیل شریف نے وزیر خارجہ کو دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER