سابق وزیراعظم کی پریشانیوں میں مزیداضافہ

سابق وزیراعظم کی پریشانیوں میں مزیداضافہ


اسلام آباد( 24نیوز ) اسلام آباد   ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کرلی، نواز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب کا جواب بھی جمع کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کرلی، نواز شریف اب صرف طبی بنیادوں پر دائر سزا معطلی درخواست کی پیروی کرینگے، عدالت نے کہا کہ طبی بنیادوں پر سزا معطلی درخواست سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں سنیں گے،جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے نیب کیسز میں تین حالیہ فیصلے موجود ہیں۔

دوسری جانب نیب نےالعزیزیہ ریفرنس ہونے والی سماعت میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب کا جواب  بھی جمع کیا،   نیب نے نواز شریف کی درخواست پر جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروایا، نیب کاکہناتھاکہ نواز شریف کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے، نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جائے۔

میڈیکل گراؤنڈ پر نواز شریف کو ضمانت نہیں دی جا سکتی، گرفتار مجرم نواز شریف کو دستیاب بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت کےحق دارنہیں۔