پی آئی اے کیلئے5ارب60کروڑروپےمنظور

پی آئی اے کیلئے5ارب60کروڑروپےمنظور


اسلام آباد(24نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی نےپی آئی اے کے لئے5ارب60کروڑروپےجاری کرنیکی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر   کی زیر صدرات اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہواجس میں معاشی بحران اور دیگرمالیاتی اداروں   کےمسائل حل کرنے پر غور کیاگیا،  پی آئی اے کی فعالیت کو مزید بہتر بنانے کے لئے5ارب60کروڑروپےجاری کرنیکی منظوری دیدی گئی، رقم سے طیاروں کو قابل استعمال بنانے کیلئے پرزے خریدے جائیں گے۔

علاوہ ازیں   کپاس کی پیداور بڑھانے کیلئے سفارشات بھی منظور کی گئیں،وزیرخزانہ کاکہناتھاکہکپاس کی کاشت کے علاقوں میں بھرپور تحقیق کی جائے گی کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے چین سے مدد حاصل کی جائیگی۔