پی ایس ایل4، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پی ایس ایل4، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی


دبئی (24 نیوز) پی ایس ایل فور کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی۔

 پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی ۔ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل دنیا بھر میں معروف برانڈ بن گیا ہے، سیزن فورکی ٹرافی پاکستانی ثقافت کے رنگوں کی ترجمانی کرتی ہے، پی ایس ایل کی کامیابی میں اسپانسرز ،فرنچائز اور کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان سپرلیگ کا اب تک کا سفر شاندار ہے۔

 کپتان کراچی کنگز عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم سے سیکھنے کا موقع ملے گا، جو ٹیم محنت کرے گی وہ جیتے گی، سب ٹیمیں ایک جیسی ہیں کوئی فیورٹ نہیں،  پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بہترین کھلاڑی دیے ہیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان شعیب کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہتا ہوں،  ہر میچ میں کوشش ہوتی اچھی پرفارمنس دوں، امید ہے کارکردگی میں تسلسل برقرار رہے گا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی  کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور کیلئے تیار ہیں، ہر ٹیم اچھی نظر آ رہی ہے ،خاص طور پر لاہور قلندرز بہت مضبوط ٹیم نظر آرہی ہے۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ تین سال قریب آ کر ٹائٹل سے محروم رہے، اس بار کوشش کریں گے کہ سفر کامیابی پر مکمل ہو ، پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے پاکستان ٹیم کو بہت فائدہ ہوا۔

کپتان لاہور قلندرز محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ جو ٹیگ لگا ہوا ہے اس بار اس کو مٹانا ہے، چیلنج ہے اس کیلئے تیار ہیں ،اس بار بہت اچھی ٹیم سلیکٹ کی ہے، ہم نے غلطیوں سے سیکھاہے۔

یاد رہے پی ایس ایل سیزن فورکا آغاز 14فروری سے ہورہا ہے۔