سونا مہنگا ہوگیا، نئی قیمتوں نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

سونا مہنگا ہوگیا، نئی قیمتوں نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے


اسلام آباد(24نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی نے پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دی۔ فی تولہ قیمت 68 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

 سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو سو پچاس روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار اڑسٹھ ہزار ایک سو پچاس روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونا دو سو پندرہ روپے کے اضافے سے اٹھاون ہزار چار سو اٹھائیس روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت تریپن ہزار پانچ سو انسٹھ روپے فی دس گرام ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ دنوں روپے کی قدر میں ہونے والی کمی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث پاکستان میں سونا مہنگا ہو رہا ہے، عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی اور سونے میں سرمایہ کاری بڑھنے کے باعث سونے کی فی اونس قیمت 1313 ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔