کابل (24 نیوز) امریکا سے بات چیت کے لیےافغان طالبان نے مذاکراتی ٹیم کا اعلان کردیا، وفد میں چودہ افراد شامل ہیں اور اس کی قیادت ملا عباس استانکزئی کریں گے۔
ضرور پڑھیں:نیوز ہیڈلائنز 6،09pmدسمبر 2019
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے رواں ماہ کے دوران امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہونے والے وفد کا اعلان کر دیا ہے۔ اس وفد میں چودہ افراد شامل ہیں اور اس کی قیادت ملا عباس استانکزئی کریں گے۔ طالبان کی ٹیم میں امریکی جیل گوانتانامو بے کے پانچ سابقہ قیدی بھی شامل ہیں۔ ان میں حقانی نیٹ ورک کے انس حقانی خاص طور پر اہم ہیں۔ انس حقانی اس وقت کابل کی ایک جیل میں قید ہیں۔
طالبان کے ترجمان کے مطابق انس حقانی کو رہا کرنا اس لیے ضروری ہے کہ وہ اس مذاکراتی عمل کی تیاری میں شریک ہو سکیں۔ دوسری جانب امریکی مذاکراتی ٹیم کی قیادت خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کریں گے۔