معاشی استحکام کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے، وزیراعظم نے خوشخبری سنادی

معاشی استحکام کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے، وزیراعظم نے خوشخبری سنادی


اسلام آباد(24نیوز)  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اٹھائے گئے ہمارے اقدامات سے مثبت نتائج آنا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ معاشی استحکام کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں جس کے باعث جنوری 2018 کے مقابلے میں اس سال درآمدات میں گراوٹ اور برآمدات میں اضافے کا رجحان ہے جبکہ تجارتی خسارے میں 1 ارب ڈالرز کی نمایاں کمی آئی ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ سروسز ٹریڈ کا خسارہ بھی 800 ملین کم ہوا ہے جبکہ جولائی 2018 سے جنوری 2019 کے دوران بھجوائی گئیں ترسیلاتِ زر میں گزشتہ برس کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 12.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بیرونی کھاتوں کی صورتحال میں نمایاں بہتری بھی ہماری معاشی حکمت عملی کی کامیابی کی دلیل ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔