سابق صدر آصف علی زرداری کی والدین کی قبر وں پر حاضری

سابق صدر آصف علی زرداری کی والدین کی قبر وں پر حاضری


نوابشاہ (24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی اپنے والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی، سابق صدر آصف علی زرداری نے نوابشاہ کے قریب بالو جا قبا پہنچ کر والدین کی مزاروں پر پھول چڑھائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے والدین کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ علاوہ ازیں ایصال ثواب کیلئے آیاتِ کریمہ کا ورد کیا۔ اس موقع پرسابق صوبائی وزیر ضیاالحسن لنجار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔