غریبوں کو مفت حج کراؤں گا، وزیراعظم عمران خان

غریبوں کو مفت حج کراؤں گا، وزیراعظم عمران خان


اسلام آباد (24 نیوز) وزیراعظم کہتے ہیں خزانے میں پیسے نہیں ہیں، جیسے ہی پیسے آئیں گے غریبوں کو مفت حج کراؤں گا۔

وزیراعظم کی خواہش ہے کہ حج مفت ہو مگر کیا کریں جیب اجازت نہیں دیتی ، ہر روز6 ارب کا سود دینا پڑتاہےاور قرضوں کی قسط الگ ،  اس ہی لیے تو وزیراعظم نے کہا کہ مجبوری ہے، سبسڈی نہیں دے سکتے۔

 جو پہلے وزیراعظم نے کہا تھا کہ نادار پر حج واجب نہیں وہ محض بہانا تھا اصل مجبوری وزیراعظم نے اب بیان کی ہے۔ ملک کے غریب خوش ہوجائیں، وزیراعظم کا قوم سے یہ وعدہ ہے کہ جیسے ہی حالات اچھے ہوں گے حج مفت کرایا جائے گا۔انشاءاللہ