پاک بحریہ کی کثیرالملکی امن مشق 19 اختتام پذیر ہوگئی

پاک بحریہ کی کثیرالملکی امن مشق 19 اختتام پذیر ہوگئی


 کراچی (24 نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشق میں 46 ممالک کے بحرے دستوں اور بحری اثاثوں نے حصہ لیا، صدر مملکت نے امن مشق کے انعقاد پر پاک بحریہ کو مبارک باد دی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سری لنکن نیول چیف اور زمبابوے کے آرمی چیف سے بھی ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیراعلی سندھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دفاعی اتاشیوں نے شرکت کی، مہمانوں نے شمالی بحریہ عرب میں مشقوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صدر ملکت نے خطے میں امن و سلامتی کےلیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے امن مشق کے انعقاد پر پاک بحریہ کو مبارک باد دیتےہوئے کہا کہ امن مشق 2019 علاقائی امن وسلامتی کی راہ ہموار کریں گی۔ دوسری جانب امن مشق 19 کی اختتامی تقریب کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سری لنکا کے نیول چیف اور زمبابوے کے آرمی چیف سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔