پنجاب اسمبلی میں رانا ثناءاللہ کے استعفیٰ سے متعلق قرار داد جمع

پنجاب اسمبلی میں رانا ثناءاللہ کے استعفیٰ سے متعلق قرار داد جمع


لاہور (24 نیوز) پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے استعفے کی قرارداد جمع کروا دی گئی، قرارداد تحریک انصاف کے محمد عارف عباسی کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے محمد عارف عباسی نے وزیر قانون کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروادی۔ اُنہوں نے سانحہ قصور کے حوالے سے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، حکمرانوں نے عوام کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ وزیر قانون صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام ہو گئے ہیں اسلیے وزیر قانون فی الفور اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوں۔