وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس میں بچیوں سےزیادتی کی روک تھام کیلئےخصوصی ڈیسک قائم

وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس میں بچیوں سےزیادتی کی روک تھام کیلئےخصوصی ڈیسک قائم


کراچی (24 نیوز) پنجاب حکومت ننھی زنیب کوتوانصاف نہ دلواسکی مگرسندھ حکومت نے بچیوں سے زیادتی کے واقعات کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرلیے۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس میں خصوصی ڈیسک بنا دیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق خصوصی ڈیسک پر 24 گھنٹے شکایات وصول کی جائیں گی۔ خصوصی ڈیسک وزیراعلیٰ ہاؤس کے شکایتی سیل میں قائم کیا گیا۔

اس حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام بچوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پولیس و دیگر ادارے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کریں۔

وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے معاشرہ کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کرنے ہیں۔