ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس،ایف آئی اے ٹیم لندن روانگی کیلئے تیار


لندن (24نیوز) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس،سکارٹ لینڈ یارڈ اور ایف آئی اے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہونے کو ہے ،تین ہفتے قبل ایف آئ اے نے ٹیم کی لندن روانگی کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ وزارت داخلہ کے جواب پر ڈی جی ایف آئی اے ٹیم لیڈر کے طور پر لندن جانے کےلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابقڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس،سکارٹ لینڈ یارڈ اور ایف آئی اے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہونے کو،ایف آئی اے ٹیم لندن جانے کے لئے تیار۔ وزارت داخلہ کے اشارے کا انتظار،ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن ٹیم لیڈر کے طور پر لندن جانے کے لئے خواہش مند ہیں،تین ہفتے قبل ایف آئی اے نے ٹیم کی لندن روانگی کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

سکارٹ لینڈ یارڈ اور لندن سے ثبوتوں کی عدم فراہمی کے باعث ٹرائل اور فرد جرم تعطل کا شکار ہے،گزشتہ ڈیڑھ سال سے سکارٹ لینڈ یارڈ اور ایف آئی اے کے درمیان ثبوتوں کے معاملے پر ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا تھا۔

ایف آئی اے ٹیم لندن میں جا ئے وقوعہ کا بھی معائنہ کرئے گی،برطانیہ میں سکارٹ لینڈ یارڈ سے ملاقات اور ثبوتوں کا تبادلہ ہوگا۔

ویڈیو دیکھیں :